نصیر آباد: پاکستانی فورسز کا آپریشن متعدد افراد لاپتہ

14

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ربی میں پاکستانی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مقامی افراد کے مطابق گھروں سے قیمتی سامان اور موٹرسائیکلیں بھی ساتھ لے جائی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کیا۔

اس دوران کئی افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ بعض خاندانوں نے الزام لگایا کہ ان کے گھروں سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی ضبط کی گئیں۔