نال گریشہ کا رہائشی معلم پنجاب سے لاپتہ

1

7 مارچ 2026 کو بلوچستان کے علاقے نال گریشہ سے تعلق رکھنے والے استاد عبدالوہاب بلوچ پنجاب کے شہر لاہور سے جبری گمشدگی کے شکار بنائےگئے۔

عبدالوہاب بلوچ پیشے کے لحاظ سے ایک معلم ہیں اور وہ میر غوث بخش بزنجو پبلک ہائی اسکول نال اور انٹر کالج نال میں بطور ریموریشن استاد اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق عبدالوہاب بلوچ لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن بلاک ڈی میں موجود تھے جہاں سے جبری گمشدگی کا شکار بنایا گیا۔