بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو فراہم کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 16 مارچ 2026 کو مند کے علاقے ردیگ میں پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغے، جو اپنے اہداف پر جا لگے۔
ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، اسی روز ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مند کے علاقے سورو میں بھی پاکستانی فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر کے گولے داغے۔
ترجمان نے کہا اسی روز 16 مارچ کو ایک اور کارروائی میں سرمچاروں نے کیچ کے علاقے ہیرونک میں سی پیک روڈ پر قائم پاکستانی فوج کے ایک چوکی پر حملہ کر کے بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
میجر بلوچ نے آخر میں کہا ان تمام حملوں کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا بلوچستان لبریشن فرنٹ مند اور ہیرونک میں پاکستانی فوج کے چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔














































