مستونگ اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے

179

بلوچستان کے دو مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں پاکستانی فورسز اس وقت حملے کی زد میں آ گئیں جب وہ علاقے میں پیش قدمی کر رہی تھیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فورسز پر فائرنگ کی، جس کے بعد کچھ دیر تک جھڑپ جاری رہی۔

دوسرا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے زامران نیوانو میں پیش آیا جہاں پاکستانی فورسز کی ایک کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، تاہم تعداد کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔

تاحال کسی نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔