قلات: منگچر میں پاکستانی فورسز کے 9 پوسٹوں پر بیک وقت حملے

0

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز، تنصیبات اور “ڈیتھ اسکواڈز” پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے مختصر بیان میں بتایا کہ بی ایل اے نے بلوچستان بھر تیس سے زائد کاروائیاں کی ہے اور مزید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ شب قلات کے شہر منگچر میں چار گھنٹوں سے زائد مختلف مقامات پر شدید فائرنگ اور دھماکوں کی خبریں سامنے آئی تھی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپوں، پوسٹس اور چوکیوں کو نو سے زائد مقامات پر حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ان حملوں میں پاکستانی فوج کی تحصیل کیمپ، بازار کیمپ، ڈور کیمپ، کالج میں قائم کیمپ، بازار میں قائم چار پوسٹوں سمیت منگچر کے داخلی راستوں پر قائم پوسٹوں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فورسز کی کمک کیلئے پہنچنے والی بکتر بند گاڑی کی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور بھاری ہتھیاروں سمیت خودکار اسلحہ سے لیس تھیں۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں بڑی تعداد میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔