سوئی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

166

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 11 مارچ کی شام سوئی سے کراچی جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو، جو سوئی سے کراچی تک آبادی کو گیس فراہم کرتی ہے، کشمور کے مقام پر بارودی مواد سے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔ 

ترجمان کے مطابق دھماکے کے باعث گیس پائپ لائن کو غیر معمولی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کشمور میں سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے معدنی وسائل کی لوٹ کھسوٹ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس استحصالی عمل کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔