سبی: تھانوں اور سرکاری عمارتوں پر بلوچ آزادی پسندوں کا کنٹرول، شاہراہوں پر ناکہ بندی

44

سبی کے قریب گلو شہر میں بدھ کی شام کو مسلح افراد نے کنٹرول حاصل کرلیا۔ مسلح افراد نے پولیس تھانہ سمیت دیگر سرکاروں عمارتوں پر کنٹرول کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلو شہر کے پولیس تھانے میں موجود تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسلحہ و دیگر فوجی سامان کو ضبط کیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تھانے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد دو اہم شاہراہیں، لونی روڈ اور ناڑی گاج روڈ، پہ ناکہ بندی کی ہے جہاں اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لونی شہر اور گلو شہر کے مختلف مقامات پر مسلح افراد گشت کرتے دیکھے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا ہے۔