زہری میں مبینہ ڈرون حملہ، دو افراد جاں بحق

38
فائل: پاکستانی ڈرون، بولان فوجی آپریشن

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے علاقے سوہندہ میں پاکستان فوج کے ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے بعد شدید خوف کی فضا قائم ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں پاکستانی فورسز ڈرون کے استعمال کے حوالے سے پہلے بھی متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اس قبل بھی زہری کے علاقے میں ڈرون حملوں میں عام لوگوں کے ہلاکتوں کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل بھی سوہندہ کے قریب ایک اور ڈرون حملہ ہوا تھا، جس میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔