اطلاعات کے مطابق خاران میں واقع بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس کے سامنے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کیمپس کے دو پروفیسروں کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر دلاور عرف کے ڈی جانبحق ہوگئے، جبکہ پروفیسر بلال احمد گچکی شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق ایک سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے بتایا جاتا ہے، جو علاقے میں قتل اور دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے۔
واقعے کے خلاف طلبا و طالبات سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا

















































