حب چوکی: پولیس تھانے پر بم حملہ

113

بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو بم حملے کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حملہ حب مرکزی شاہراہ پر قائم سٹی پولیس تھانے پر دستی بم کے ذریعے کیا گیا۔

دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں میں سنائی دی، جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دھماکے کے بعد پاکستانی فورسز نے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم ابھی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔