جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کا احتجاجی کیمپ جاری

1

‏بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کےخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کےزیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 5096 دن مکمل ہوگئے۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کرکے اظہار یکجہتی کی، جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، انہوں نے جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ایک شخص کی جبری گمشدگی کی وجہ سے ان کے خاندان کرب و اذیت میں مبتلا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے ان کی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے، اس لیے ہم حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھے، جبری گمشدگیوں کے مکمل سدباب اور لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ملکی قوانین کے تحت عملی اقدامات اٹھا کر عمزدہ خاندانوں کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائی جائے۔