تربت-پسنی روڈ پر بانک چڑھائی کے قریب سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت 17 سالہ یاور حبیب ولد حبیب، ساکن عومری کہن شاپک کے نام سے ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول کو 16 جون 2025 کو سہ پہر تقریباً تین بجے بلوچستان ہائی کورٹ تربت برانچ کے سامنے سے اس وقت گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اغوا کیا، جب وہ پیشی کے لیے وہاں موجود تھے۔
لاش کو ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کیا گیا، جہاں مقتول کے بھائی نے اس کی شناخت کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کے سر اور پیٹھ پر گولیاں لگی ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ ان کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سی پیک شاہراہ پر دھرنا دیا تھا، تاہم آج ان کی لاش برآمد ہوئی۔
















































