تربت: ایک شخص کی لاش برآمد

0

تربت کے علاقے ناصرآباد سے ایک شخص کی  لاش برآمد ہوئی ہے۔

جس کی شناخت نوید ولد مراد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو ناصرآباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقامی افراد نے ناصرآباد کے ایک علاقے میں لاش پڑی ہونے کی اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے نوید کو گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔

لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ضابطے کارروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔