بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا چینل ہکل نے جھل مگسی میں پاکستانی فوج پر حملے کی ایک وڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو کا دورانیہ تقریباً 1 منٹ 4 سیکنڈ ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فوج کی تین گاڑیاں نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے کے بعد فوجیوں کی لاشیں زمین پر پڑی ہیں، جبکہ بلوچ جنگجو پرسکون انداز میں حملے کی تفصیلات بیان کر رہے ہیں۔
حملے میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور تباہ شدہ گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکی ہیں۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا تھاکہ بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فوج کے خلاف ہمارے مربوط حملوں کا سلسلہ پوری قوت سے جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق اب تک جھل مگسی، کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، واشک، دالبندین، خاران، پنجگور اور کیچ سمیت مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کے کیمپوں، عسکری تنصیبات اور قابض فوج کے “ڈیتھ اسکواڈز” کے ٹھکانوں پر 30 سے زائد حملے کیئے جاچکے ہیں۔

















































