بلوچستان: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چھ افراد لاپتہ

21

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز  نے چھ افراد کے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

کیچ کے علاقے میناز بلیدہ میں ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران میونسپل کمیٹی بلیدہ کے چیئرمین کے بیٹے اور صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی کے تین کمسن قریبی رشتہ داروں عالی، یاسر اور آصف کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ تاحال ان افراد کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی۔

اسی طرح تربت کے بازار آبسر میں دو کم عمر نوجوان، منور اختر ولد محمد اختر اور مراد امین ولد محمد امین کو گھروں پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا۔

اہلِ خانہ کا دعویٰ ہے کہ کارروائی کے دوران گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور اہلِ خانہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔

دوسری جانب پنجگور کے تار آفس کے رہائشی ضمیر ولد مرحوم ناصر کو گذشتہ شام مسلح افراد نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔