ضلع کیچ کے علاقے بل کہیرن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق ملا امام ولد محمد بخش اور سکندر ولد اسلم گزشتہ شب اپنے کھیتوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ادھر وندر میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں ایس ایچ او وندر میر عبدالسلام مینگل اپنے بیٹے منظور مینگل اور ایک گن مین سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

















































