بسیمہ اور شاپک میں پاکستانی فورسز پر حملے

13

اتوار کے روز بلوچستان کے دو اضلاع میں پاکستانی فورسز کو مسلح افراد کی جانب سے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

کیچ کے علاقے شاپک میں فوج کے مرکزی کیمپ پر بڑی تعداد میں مسلح افراد نے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق کم از کم 30 منٹ سے علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اسی دوران واشک ضلع کے علاقے بسیمہ میں روتینکو میں بھی فوجی چوکی پر 45 منٹ سے زیادہ عرصے تک حملہ جاری رہا۔

دونوں حملوں میں جانی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکے ہیں، ناہی حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول کی ہے۔