خضدار سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 256 پر ہونے والا ضمنی انتخاب کو موجودہ صورتحال کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یہ انتخاب اصل طور پر 5 اپریل کو ہونا تھا، تاہم بلوچستان حکومت نے الیکشن کمیشن سے اسے مؤخر کرنے کی درخواست کی۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمنی انتخاب کو تاحکمِ ثانی ملتوی کر دیا اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
حکام کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان اس وقت کیا جائے گا جب صورتحال میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ، چیف سیکریٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس کو ذاتی حیثیت میں طلب کر کے امن و امان سے متعلق مکمل بریفنگ دینے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ موجودہ خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔
بلوچستان میں 28 مارچ سے بلوچ آزادی پسندوں نے بلوچستان کے 11 اضلاع میں سلسلہ وار حملے شروع کیے ہیں۔













































