بلوچستان کے ضلع کیچ ڈیرہ مراد جمالی اور سبی میں پاکستانی فورسز پر حملوں نشانہ بنایا گیا ہے۔
تربت شہر میں تعلیمی چوک پر قائم پاکستانی فورسز کے پوسٹ دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی تاہم حکام نے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
خیال رہے اس سے قبل تربت کے علاقے گنہ میں بھی فورسز پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقے سامی کلگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی ایک پوسٹ پر راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد علاقے میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
ادھر ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ایس پی بائی پاس کے قریب پولیس چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ سبی کے علاقے لم جی کے مقام پر پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا اور بائی پاس پر مسلح افراد نے ناکہ بندی قائم کی۔
یہ حملے ایسے وقت پیش آئے ہیں جب ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد اور نودز میں پاکستانی فوج کے قافلوں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کی گئی۔














































