کوئٹہ کے علاقے سرا غڑگئی کلی ملا خیل میں ایک گھر پر ڈرون گرنے کے باعث دو بچیاں زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد زخمی بچیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی بچیوں کی شناخت بی بی آمنہ اور بی بی عالمہ کے نام سے ہوئی ہے، جو عبدالرزاق ملا خیل کی بیٹیاں ہیں۔
واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو سیل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور ڈرون گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



















































