ڈیرہ مراد جمالی: دھماکہ خیز مواد سے بجلی کے دو ٹاور تباہ

1

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے بجلی کے دو ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیئے۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

حکام کے مطابق ٹاور کی مرمت میں کچھ روز لگ سکتے ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے حملہ آواروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔