بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے 26 مارچ 2026 کو حب چوکی کے علاقے بھوانی میں ایک موبائل ٹاور کی مشینری کو نذرِ آتش کرکے تباہ کر دیا۔ ہدف بنائے جانے والی یہ موبائل جاور جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہورہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ایک اور کارروائی میں، سرمچاروں نے 22 مارچ کو کیچ کے علاقے شہرک، کیکن میں چرفانوک مقام پر فرنٹیر کور (ایف سی) کی چوکی کو راکٹوں سے حملے میں نشانہ بنایا۔ اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ قریب موجود یوفون ٹاور کی مشینری کو بھی جلا کر ناکارہ بنا دیا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ حب اور شہرک میں موبائل ٹاورز کو نذرِ آتش کرنے اور ایف سی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔














































