تربت کے علاقے گلشن آباد سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا گیا ۔
اہلِ خانہ کے مطابق 28 فروری 2026 کو سحری کے وقت صبح تقریباً 4 بج کر 30 منٹ پر پاکستانی فورسز نے گلشن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ذکریا ولد محمد عوض اور ریحان ولد حاجی محمد عوض کو حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
خاندان کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
متاثرہ خاندان نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ دونوں بھائیوں کی بازیابی کے لیے آواز بلند کی جائے اور ان کی محفوظ رہائی کے لیے کردار ادا کیا جائے۔
















































