کیچ: پاکستانی فورسز کا گھر گھر چھاپہ، متعدد افراد نامعلوم مقام پر منتقل

50

پاکستانی فورسز نے علاقے سے متعدد افراد کو تحویل میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے رودبن ہِشک آباد میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جن کی شناخت ماجد ولد فقیر، حمل ولد بشام، اسماعیل ولد خلیل، وہاب ولد عبد الواحد، خالق ولد عبد الواحد، رضا ولد یوسف اور جاسم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے ان کے ساتھ دیگر متعدد شہریوں کو بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔