کوئٹہ: پارٹی رہنما کے دو بھتیجے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ نیشنل پارٹی

10

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سریاب سے دو نوجوانوں کے جبری گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

خاندان کے مطابق آغا شاہد علی اور آغا لال شاہ کو گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکے۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ دونوں نوجوان پارٹی کے تحصیل سریاب کے نائب صدر آغا محمد شاہ کے بھتیجے ہیں اور انہیں سیکیورٹی فورسز نے ماورائے آئین و قانون حراست میں لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ متعلقہ نوجوان سریاب کے معزز گھرانے و خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اگر وہ قانون کو مطلوب تھے بھی تو خاندان کو آگاہ کیا جاتا ہے اور ان کی گرفتاری کو قانون کے مطابق کی جاتی ہے لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہوا جو لمحہ فکریہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ خاندان کی مشکلات و پریشانی کو ختم کرتے ہوئے آغا شاہد علی اور آغا لال شاہ کو فوری و محفوظ طور پر بازیاب کیا جائے۔