بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز محمد کے سربراہی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6087ویں روز جاری رہا۔
جبری لاپتہ محمد عرفان قمبرانی کے لواحقین نے وی بی ایم کے چیرمین نصراللہ بلوچ سے ملاقات کی، اور محمد عرفان کی جبری گمشدگی کی تفصیلات فراہم کردیں، انہوں نے کہا کہ محمد عرفان قمبرانی ولد کمال الدین کو سی ٹی ڈی اور دیگر ملکی اداروں کے اہلکاروں نے 22 جنوری کی رات کلی قمبرانی کوئٹہ سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
لواحقین نے کہا کہ وہ محمد عرفان کی گرفتاری کے حوالے سے کئی بار انتظامیہ سے رابطہ کیا، وہ نہ محمد عرفان کی گرفتاری کی وجوہات بتارہے ہیں اور نہ ہی ان کے خیریت بارے معلومات فراہم کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا خاندان شدید ذہنی دباو کے شکار ہے۔
چیرمین نصراللہ بلوچ نے لواحقین کو یقین دھانی کرائی، کہ تنظیمی سطح پر محمد عرفان کا کیس لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور صوبائی حکومت کو فراہم کرینگے، اور ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔
نصراللہ بلوچ نے حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں سے اپیل کی، کہ وہ محمد عرفان کی باحفاظت بازیابی میں اپنی کردار ادا کرکے ان کے خاندان کو ذہنی اذیت سے نجات دلانے میں اپنی کردار ادا کریں۔

















































