کوئٹہ میں ریڈ زون کے اطراف متعدد اہم شاہراہیں بدستور بند ہیں، جس کے باعث شہر کے وسطی علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی ہے اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انسکمب روڈ کو ایک طرف سے ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے، جبکہ بینظیر بھٹو فلائی اوور سے ملحقہ سڑک بھی مکمل طور پر بند ہے۔
اسی طرح کمشنر آفس سے ٹی اینڈ ٹی چوک تک جانے والی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ ان بندشوں کے باعث متبادل راستوں پر گاڑیوں کا غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا ہے اور مختلف مقامات پر طویل ٹریفک جام معمول بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ھیروف کے تحت دیگر اضلاع کی طرح نوشکی پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا تھا، جہاں وہ چھ روز تک اپنا کنٹرول برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔













































