کراچی: پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ زاہد بارکزئی کی گرفتاری ظاہر کر دی

1

رواں سال 27 جنوری 2026 کو پاکستانی فورسز نے زاہد بارکزئی کی گرفتاری ظاہر کی۔

آج کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں کارروائی کے دوران طلبہ کو ورغلانے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دعویٰ کے مطابق، کراچی کے علاقے کورنگی، چکرا گوٹھ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔

فورسز کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، 5 کلو بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، 10 میٹر پرائما کارڈ اور ایک کلو بال بیئرنگ برآمد ہوئی۔ ملزمان کالج اور جامعات کے طلبہ کی ذہن سازی کرتے تھے۔

دعویٰ کیا گیا کہ ملزمان نے حساس مقامات پر مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تھی اور ان کے قبضے سے انتہا پسندی پر مبنی 250 بکسز کا لٹریچر بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد عرف بارکزئی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ زاہد بارکزئی کو 27 جنوری کی رات تقریباً دو سے ڈھائی بجے کے درمیان سادہ لباس میں ملبوس پاکستانی خفیہ اداروں اور فورسز کے اہلکاروں نے گھر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ بلوچ جبری لاپتہ افراد کی ڈرامائی گرفتاری، ماروائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں جیسے واقعات کی ایک اور مثال ہے۔