چمن: مسلح حملے میں پاکستانی فورسز کے تین اہلکار ہلاک، ایک زخمی

30

چمن میں پاکستانی فورسز پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں کم از کم تین اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق چمن کے روغانی روڈ پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے پاکستانی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد اضافی نفری طلب کر لی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔