پنجگور: پاکستانی فورسز کو پانی سپلائی کرنے والی ٹریکٹر نذر آتش

118

پنجگور کے علاقے پروم گومازی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو پانی سپلائی کرنے والے ایک ٹریکٹر کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب پانی سپلائی کرنے والا ٹریکٹر معمول کے مطابق اپنے روٹ پر موجود تھا۔ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک کر آگ لگا دی۔

واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، یاد رہے کہ بلوچستان میں ماضی میں بھی پاکستانی فورسز اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔