نوشکی: پاکستانی فورسز کی مسافر گاڑی پر فائرنگ، 10 افراد جاں بحق

1

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے موصولہ اطلاع کے مطابق، کیڈیٹ کالج کے قریب پاکستانی فورسز نے ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاشوں کو مقامی انتظامیہ نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واضح رہے کہ نوشکی سمیت بلوچستان کے بڑے شہروں میں گزشتہ دنوں آپریشن ہیروف 2 کا آغاز کیا گیا ہے۔ بی ایل اے کے مطابق، نوشکی فوجی کیمپ پر آج تیسرے روز بھی ان کا قبضہ برقرار ہے۔ تاہم، آپریشن ہیروف کے دوران گوادر، نوشکی اور تربت میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ کے واقعات میں اب تک 23 عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔