نوشکی بدستور بی ایل اے کے کنٹرول میں، گرفتار ڈپٹی کمشنر رہا 

5

بلوچ لبریشن آرمی کا آپریشن ھیروف کے تحت حملوں سلسلہ کئی گھنٹوں بعد بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی سے تحویل میں لینے والے ڈپٹی کمشنر محمود حسین ہزارہ کو رات گئے رہا کردیا ہے، بی ایل اے نے ڈپٹی کمشنر کو نوشکی میں آپریشن ھیروف کے حملوں کے دوران تحویل میں لے لیا تھا۔

اس دوران بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے آفیشل چینل “ہکل” پر ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ان کی اہلیہ کو مسلح افراد کی تحویل میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ڈپٹی کمشنر یہ بیان دیتے نظر آتے ہیں کہ وہ اس وقت بلوچ لبریشن آرمی کی تحویل میں ہیں۔

تاہم رات گئے بی ایل اے نے ڈپٹی کمشنر کو رہا کردیا ہے۔