خضدار: آپریشن دوسرے روز بھی جاری، گن شپ ہیلی کاپٹرز کی پروازیں

140

خضدار کے علاقوں اورناچ اور نال سمیت گردونواح میں پاکستانی فورسز کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق علی الصبح متعدد گن شپ اور دیگر ہیلی کاپٹر خضدار کینٹ پہنچے، جہاں سے وہ دوبارہ مذکورہ علاقوں کی جانب روانہ ہوئے۔

تاہم سرکاری سطح پر تاحال آپریشن کی نوعیت اور نتائج سے متعلق باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے “آپریشن ہیروف” کے دوران اورناچ کے علاقے سے پاکستان فوج کے سات اہلکاروں کو حراست میں لیا اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مہلت دی تھی۔