خضدار، کٹھان کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

201

 
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 10 فروری 2026 کو خضدار کے علاقے کٹھان میں قابض فوج کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم کیمپ کے حفاظتی مورچے کے اندر گرا جس سے دشمن کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ سرمچاروں کے حملے کے بعد دشمن فورسز نے فائرنگ کی اور ایف سی کے اہلکاروں نے پولیس کے وردی میں گلیوں میں گشت اور ناکہ بندی کی مگر سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
 
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف خضدار، کٹھان میں فوجی کیمپ پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور پولیس کو تنبیہہ کرتی ہے کہ فوج، ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی معاونت کرنا بند کرے بصورت دیگر پولیس کو فوج کے معاونت کار کے صورت دیکھا جائے گا اور سرمچاروں کے نشانہ پر ہوں گے۔