خاران: پاکستانی فورسز پر حملہ

1

خاران کے علاقے تازینہ میں پاکستانی فورسز پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز اہلکاروں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر جانی نقصانات کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کو اس نوعیت کے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ جبکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔