خاران: مسلح افراد ڈپٹی کمشنر کی گاڑی لے گئے

165

خاران شہر سے نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کی سرکاری گاڑی اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد اور گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر خاران کی سرکاری گاڑی اپنے قبضے میں لے لی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر منیر سومرو اس واقعے میں محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔