حب چوکی ٹریفک حادثہ: روزنامہ انتخاب کے بیروچیف جانبحق

11

حب میں ٹرک اور دو کاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حب حادثے میں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور شدید زخمیوں کو کراچی ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا، حادثہ میں جانبحق ہونے والے عزیز لاسی حب کے سینئر صحافی، روزنامہ انتخابات کے حب میں بیورو چیف تھے۔

روزنامہ انتخاب کے مطابق صحافی عزیز لاسی 34 سال تک انتخاب سے وابستہ رہے، وہ انتخاب ڈیجیٹل کیلئے بھی رپورٹنگ کرتے رہے، انہوں نے حالیہ رپورٹ کراچی کوئٹہ شاہراہ پر ہی بنائی تھی، وہ لسبیلہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور بانیان میں سے ایک تھے۔

اخبار نے کہا ہے کہ ادارہ ان کے صحافتی کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کا شمار ادارے کے نامور صحافیوں میں رکھا جائے گا۔