حب:پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری لاپتہ

90

گزشتہ روز سہراب بلوچ ولد امین یعقوب، کو حب چوکی کے علاقے بلوچ کالونی سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں کے ہمراہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے جبری طور پر حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اہلکاروں نے دن دیہاڑے کارروائی کرتے ہوئے سہراب بلوچ کو حراست میں لیا، تاہم گرفتاری کے وقت کسی قسم کا وارنٹ پیش نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے اہلِ خانہ کو حراست کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ سہراب بلوچ اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ سال 2017 میں انہیں چار دن کے لیے اغواء کیا گیا تھا، جبکہ 2019 میں وہ دوبارہ جبری طور پر لاپتہ ہوئے اور چالیس دن بعد بازیاب ہوئے تھے۔ حالیہ واقعہ ان کی تیسری جبری گمشدگی ہے ۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سہراب بلوچ کے خلاف کسی بھی عدالت میں کوئی مقدمہ زیرِ سماعت نہیں، اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے۔