کیچ کے علاقے سامی سے پولیس نے مسعود ولد زاکر علی، سکنہ عومری کہن، کی لاش جمعرات کی شام ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دی۔
ذرائع کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے سامی ونگ ہیڈکوارٹر کے سامنے تین مشتبہ افراد کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔













































