بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے ایک اور فدائی کی تصویر اور تفصیلات اپنے آفیشل چینل ہکل پر شائع کر دی ہیں۔
بلوچ لبریشن آرمی نے ضلع کیچ تمپ میں آپریشن ھیروف کے دوران حصہ لینے والے فدائی عبید بلوچ عرف سنجر بلوچ کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ تنظیم نے حملہ آور کی شناخت عبید بلوچ ولد پرویز ، کوڈ نام: سنجر ، سنِ پیدائش:2005، سکنہ کیچ چاہ سر کے نام سے کی ہے۔
تنظیم کے مطابق عبید بلوچ 2025 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور 2025 نومبر میں مجید بریگیڈ کا حصہ بنے۔
تنظیم کے مطابق 31 جنوری 2026 کو انہوں نے آپریشن ھیروف کے دوران تمپ رودبن میں واقع مرکزی آرمی کیمپ پر وی بی آئی ای ڈی فدائی حملہ کیا۔
مزید کہاکہ مختصر عرصے میں ہی ان کا راستہ وقتی جوش کے بجائے مستقل ارادے اور شعوری وابستگی کی علامت بن گیا۔ انہوں نے ہر قدم انجام کے مکمل ادراک اور ذمہ داری کے احساس کے ساتھ اٹھایا۔ آخرکار انہوں نے کوئی ایک کارروائی نہیں بلکہ اپنی پوری زندگی ایک ایسے مقصد کے نام کی جسے انہوں نے سمجھ کر چُنا اور خاموش یقین کے ساتھ نبھایا۔
















































