بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا ونگ نے آپریشن ’ہیروف فیز ٹو‘ میں شامل دو مزید ارکان کی تصاویر اور تفصیلات شائع کر دی ہیں۔
میڈیا ونگ کے مطابق شہید قادر بخش کرد، جن کا تنظیمی نام ’نظر‘ بتایا گیا ہے، نے سنہ 2025 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تنظیم کے مطابق وہ ’فتح اسکواڈ‘ کے رکن کے طور پر کام کر رہے تھے اور آپریشن ہیروف کے دوران نوشکی کے علاقے میں فرنٹ لائن پر ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے۔
مزید کہا گیا ہے کہ قادر بخش کرد کی شناخت میدانِ عمل میں ان کی سرگرمیوں اور استقامت کی بدولت بنی اور وہ بغیر کسی تشہیر کے محاذ پر متحرک رہے۔ بی ایل اے کے مطابق ان کی شہادت تنظیم کے عزم اور مزاحمت کی علامت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
اسی طرح تنظیم نے ایک اور شہید رکن، حزب اللہ نیچاری، کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں، جن کا کوڈ نام ’مزار‘ بتایا گیا ہے۔ بی ایل اے کے مطابق حزب اللہ نیچاری کا تعلق منگچر کے علاقے کلی نیچاری سے تھا اور وہ اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس میں یونیورسٹی ڈگری کے حامل تھے۔
میڈیا ونگ کے مطابق حزب اللہ نیچاری سنہ 2023 میں تنظیم میں شامل ہوئے اور ’فتح اسکواڈ‘ کا حصہ بنے۔ تنظیم کے مطابق وہ نوشکی محاذ پر ہونے والی کارروائیوں میں پیش پیش تھے اور فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
بی ایل اے کے مطابق حزب اللہ نیچاری، فدائی آصف نیچاری کے بھائی تھے جو آپریشن ہیروف فیز ون کے دوران شہید ہوئے تھے۔ تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ حزب اللہ نیچاری نے نظم و ضبط، جرات اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں اور میدانِ جنگ میں قربانی کی مثال قائم کی۔

















































