بی ایل اے میڈیا نے آپریشن ہیروف فیز ٹو میں شامل دو مزید ارکان کی تصاویر جاری کردی

214

بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا ونگ ہکل نے آپریشن ’ہیروف فیز ٹو‘ میں شامل دو مزید ارکان کی تصاویر اور تفصیلات شائع کر دی ہیں۔

میڈیا ونگ کے مطابق خورشید کے بی عرف ارمان ولد خدابخش سکنہ: کلگ سورانی، تربت، سنِ پیدائش: 1999
نے یکم جون 2022 کو بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی۔ تنظیم میں شمولیت کے بعد انہوں نے مرحلہ وار ذمہ داریاں سنبھالیں اور جنوری 2023 میں فدائی فیصلے تک پہنچے۔ یہ فیصلہ کسی عجلت یا وقتی تاثر کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ ایک مسلسل فکری عمل اور زمینی تجربے کے بعد سامنے آیا۔

ہکل کے مطابق گوادر محاذ پر تعیناتی کے دوران ان کی ذمہ داریاں محض محاذی موجودگی تک محدود نہیں رہیں بلکہ حالات کے مطابق رابطہ، نظم و ضبط اور آپریشنل تقاضوں کی تکمیل بھی ان کے فرائض میں شامل رہی۔ ان کا کردار اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ بعض اوقات جدوجہد میں اہمیت شور یا نمائش سے نہیں بلکہ تسلسل، ذمہ داری اور خاموش عمل سے پہچانی جاتی ہے۔

جبکہ کمبر اسماعیل عرف سرباز ولد محمد اسماعیل سکنہ: سوراپ، پنجگور، سنِ پیدائش: 2003 نے جولائی 2022 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کی اور اگست 2022 میں فدائی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ ان کی شمولیت ایک سنجیدہ، سوچے سمجھے راستے کا انتخاب تھا، جس میں نظم و ضبط، تحمل اور ذمہ داری نمایاں تھیں۔ آپریشن ھیروف کے دوران انہوں نے گوادر محاذ پر یونٹ کمانڈ کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ محاذی حالات میں ان کی موجودگی تنظیمی ہم آہنگی اور زمینی رابطے کی علامت رہی، ان کا کردار اس بات کی یاد دہانی ہے کہ بعض اوقات قیادت بلند آواز میں نہیں بلکہ خاموش استقامت اور بروقت ذمہ داری سے پہچانی جاتی ہے۔