بلوچ خواتین فرنٹ لائن پر، بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی حملوں کی نئی ویڈیو شائع کردی

1

بلوچ آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے مربوط حملوں کے دوران بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد پوسٹوں کو نشانہ بناکر شہر پر کنٹرول حاصل کیا ہے۔

نوشکی سے موصول ہونے والی تازہ ویڈیوز میں بلوچ لبریشن آرمی کے ارکان جن میں خواتین شامل ہیں، بڑے ہتھیاروں SPG-82 (ہشتاد دو)استعمال کرتے ہوئت پاکستانی فوج کے کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وڈیو میں جنگجو انتہائی پرسکون انداز میں کھڑے اور کچھ بھاری ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں ۔

اس ویڈیو میں ایک خاتون جنگو کی موجودگی اس کو نمایاں کرتی ہے جو جدید اسلحہ سے لیس ہے۔

نوشکی میں آج چوتھے روز بھی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ بی ایل اے مجید بریگیڈ کے ارکان داخلی راستوں پر خودکش حملوں کے بعد متعدد کیمپس کے اندر داخل ہوگئے ہیں۔

نوشکی میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو بھی خودکش حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ زمینی راستوں سے پاکستانی فورسز کو پہنچنے والی کمک پر بھی متعدد مقامات پر حملوں کی اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز سے پاکستانی فورسز نوشکی کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پاکستانی فورسز کی سپلائی لائن بھی منقطع ہو چکی ہے جبکہ فضائی بمباری سے اب تک ایک بچے سمیت گیارہ شہریوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مزید اطلاعات ہیں کہ فورسز عام آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔

بی ایل اے کے مطابق نوشکی اور دیگر علاقوں میں ان کا آپریشن ہیروف جاری ہے۔