بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے 31 جنوری کو شروع کیے گئے آپریشن ہیروف 2 کے تناظر میں بلوچستان میں آج پانچویں روز بھی مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے۔
محکمہ ریلویز نے آج بھی کوئٹہ سے اندرون ملک اور چمن کے لیےٹرین سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کراچی سے کوئٹہ آنے اور جانے والی بولان میل کو 12 فروری تک معطل رکھا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے اندورن ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس کی معطلی سے محکمہ ریلویز کو اب تک 30لاکھ سے زائد کا نقصان ہو چکاہے۔
دوسری جانب پنجاب کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان لورالائی قومی شاہراہ اور کوئٹہ سے تفتان جانے والی قومی شاہراہ بھی 5 روز سے بند ہے۔
واضح رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے ہفتے کی شب بلوچستان بھر میں مربوط حملوں کا آغاز کیا تھا۔ آپریشن ہیروف کے تحت کوئٹہ، نوشکی سمیت 12 شہروں میں بیک وقت حملے کیے گئے، جبکہ نوشکی میں بدستور بی ایل اے اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

















































