سابق اسپیکر وحید بلوچ کا نوشکی میں پاکستان کی فورسز کی جانب سے گھروں کو بارودی مواد لگاکر تباہ کرنے ردعمل، ریاست اپنی نفسیات شکست کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور سیاسی شخصیت وحید بلوچ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کا سچ یہ ہے کہ پنجابی فوج نے بشیر زیب کے آبائی گھر کو بارود سے اڑا دیا۔
انہوں نے کہا جب قابض اور طاقتور کمزور اور ناتواں کے ہاتھوں بے بس ہوتا ہے تو پھر اس طرح کے ہتھکنڈے اپنا کر اپنی ذہنی اور نفسیاتی کمزوری کو چھپا کر بہادری کا تاثر دینے کی کوشش کرتا ہے۔
وحید بلوچ نے مزید کہا کہ یہ گھر تو تباہ کردیا گیا، لیکن یہ اب تاریخ بن چکا ہے اس گھر پر نغمے لکھے جائیں گے، جلسے جلوسوں میں اس کا ذکر ہوگا اور پنجابی فوج اور ریاست کی بربریت کی داستان بیان کی جائے گی۔
انہوں نے کہا گھر تو جل گیا، لیکن اس کی راکھ اور مٹی کی دھول بہت دور دور تک اپنی کہانی سنائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فورسز نے نوشکی میں بی ایل اے کے آپریشن کے مکمل ہونے اور انخلاء کے بعد بشیر زیب کے آبائی گھر کو بارود سے تباہ کیا تھا، اس دوران فورسز نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا، جبکہ گھروں پر چھاپے اور بشیر زیب کے ٹھکانے کے حوالے سے شہریوں سے پوچھ تاچھ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔


















































