بارکھان پولیس چوکی پر قبضہ اور تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے تین افراد حراست میں لے لیے۔ بی ایل ایف

189

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے  سرمچاروں نے 21 فروری کو بارکھان کے علاقے دوہلہ ندی کے قریب واقع ایک پولیس چوکی کا محاصرہ کیا۔

ترجمان نے کہا سرمچاروں نے چوکی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر اُن سے سرکاری اسلحہ ضبط کر لیا، دوران تفتیش مذکورہ اہلکار تحریک کے خلاف کسی سرگرمی میں ملوث نہیں پائے گئے اس لیے سرمچاروں نے بعد ازاں ان پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی اسی پولیس چوکی سے کچھ فاصلے پر قائم ایک تعمیراتی کمپنی کو بھی سرمچاروں نے حملہ کرکے نشانہ بنایا اور وہاں موجود تین ملازمین کو حراست میں لے لیا جو اس وقت تنظیم کی زیرِ حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بارکھان کے علاقے دوہلہ ندی میں قائم پولیس چوکی پر قبضہ اور سرکاری اسلحہ ضبط کرنے، تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے تین ملازمین کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔