آپریشن ھیروف فیز ٹو چالیس گھنٹے بعد بھی جاری، بعض علاقوں میں کارروائیاں مکمل – بی ایل اے

1

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ آپریشن ھیروف فیز ٹو چالیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلوچستان کے مختلف حصوں میں جاری ہے۔ اس مرحلے کے تحت خاران، مستونگ، دالبندین، تمپ اور پسنی میں طے شدہ اہداف حاصل کرنے کے بعد سرمچار محفوظ طریقے سے واپس ہوچکے ہیں اور اپنے محفوظ ٹھکانوں تک پہنچ گئے ہیں۔ جن علاقوں میں آپریشن کی تکمیل کا اعلان نہیں کیا گیا، وہاں صورتحال بدستور متحرک ہے اور کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ ابتدائی اور محتاط اندازوں کے مطابق اب تک قابض پاکستانی فوج، پولیس اور فرنٹیئر کور کے ۲۰۰ سے زائد اہلکار ہلاک جبکہ ۱۷ اہلکار گرفتار کیئے جاچکے ہیں۔ یہ محتاط اعداد و شمار ہیں، جبکہ دشمن کے مجموعی جانی اور مالی نقصانات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔ دشمن کے نقصانات کی مکمل تفصیلات جمع کرنے کے بعد مناسب وقت پر میڈیا میں جاری کی جائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران ابتک بلوچ لبریشن آرمی کے ۱۸ سرمچار شہید ہوئے ہیں، جن میں ۱۱ مجید بریگیڈ کے فدائی، ۴ فتح اسکواڈ اور ۳ ایس ٹی او ایس یونٹ کے سرمچار شامل ہیں۔ شہدا کی تفصیلات اور حتمی معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

مزید کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی بلوچ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ محتاط رہیں، دشمن سے محفوظ فاصلہ قائم رکھیں، اور جن علاقوں میں ابتک آپریشن ختم ہونے کا اعلان نہیں کیا گیا، وہاں سرمچاروں کی اسی طرح مدد اور تعاون جاری رکھیں جیسا کہ اب تک کیا جاتا رہا ہے۔ آپریشن ھیروف تاحال جاری ہے اور آئندہ پیش رفت سے متعلق معلومات مناسب وقت پر فراہم کی جائیں گی۔