گوادر: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ماہی گیر جبری طور پر لاپتہ

63

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے سہرابی وارڈ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان میران ولد اصغر کو آج صبح تقریباً ساڑھے نو بجے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، میران پیشے کے اعتبار سے دریا ورد (ماہی گیر) ہیں۔ گرفتاری کے بعد تاحال اہلِ خانہ کو نہ تو حراست کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی موجودہ حالت یا مقام کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

لواحقین نے واقعے کے بعد وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) میں شکایت درج کرائی ہے۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی، جس کے باعث شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

لواحقین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ میران کی گرفتاری کی وجوہات اور ان کی خیریت کے حوالے سے فوری طور پر معلومات فراہم کی جائیں۔