پنجگور میں سی پیک روڈ پر واقع کھجور فیکٹری کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت جہانزیب ولد محمد علی، سکنہ عیسیٰ سورگ کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ضلعی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے متعدد نشانات پائے گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جہانزیب کو تقریباً چار ماہ قبل نامعلوم مسلح افراد گاڑی میں اپنے ساتھ لے گئے تھے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ ضلع پنجگور میں ایک کم از کم نو افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے برآمد ہو چکی ہیں، جو پہلے جبری گمشدگی کے شکار ہوئے تھے۔
















































