آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔
نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔
ایونٹ میں اگلا مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان ہوگا اور پھر شام کو پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔



















































